پنجاب کی بیوروکریسی کو چینی زبان سکھانے کا فیصلہ

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

02
 لاہور (یو این پی) حکومت پنجاب نے سینئر افسران کو چینی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 25 افسران منتخب کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے افسروں کی انگریزی سمجھنے کے لیے چینی وفود کو کافی دقت پیش آتی تھی اس لیے افسروں کو چینی زبان سکھانے کا فیصلہ چینی وفود کے ساتھ گفتگو میں آسانی کے لئے کیا گیا ہے۔چینی زبان سیکھنے والوں میں 3 سیکرٹری، ایک ڈی آئی جی اور 5 خواتین افسران شامل ہیں۔ بابائے قانون کے نام سے مشہور 70 سالہ سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی کو بھی چینی زبان سیکھنا ہو گی۔سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد‘ سیکرٹری آب پاشی سیف انجم‘ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری برائے توانائی ندیم اسلم چودھری‘ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کی ایم ڈی سمیعہ اویس اور چیف انسپکٹر مائنز چینی زبان کے طلباءمیں شامل ہیں۔افسران کو چینی زبان پروفیشنل اینڈ مینجمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پڑھائی جائے گی۔ چینی زبان سیکھنے کا کورس تین ماہ جبکہ افسران ہفتے میں دو دن کلاسز لینے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چینی زبان سکھانے کے لئے انسٹرکٹرز چین سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes