نیپال کی پہلی خاتون صدر بدیا دیوی پر قاتلانہ حملہ

Published on December 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

111
کٹھمنڈو(یو این پی)نیپال کی پہلی خاتون صدر بدیا دیوی بھنڈاری ہندوستانی نژاد مدھیسی مظاہرین کے قاتلانہ حملے میں اس وقت بال بال بچ گئیں جب سیاہ پرچم تھامے ہوئے مدھیسیوں نے ان کی کاروں کے قافلے پر شدید سنگباری کرتے ہوئے پٹرول بم حملہ کیا۔ وہ مشہور رام جانکی مندر کا دورہ کر رہی تھیں۔ سکیورٹی فورسیس سے جھڑپوں کے دوران 20 احتجاجی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تمام مظاہرین کو آنسو گیس شیلس برساتے ہوئے منتشر کر دیا۔ 54 سالہ بھنڈاری کی ذریعہ ہیلی کاپٹر پوجا کیلئے آمد پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ جنوبی شہر جنک پور میں سینکڑوں افراد احتجاج کیلئے سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme