اسلام آباد(یو این پی)قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی طرف سے بلاول بھٹو کے اعزاز میں سینیٹ میں تقریب ہوئی ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے بلاول کو اپنے والد آصف زرداری سے مفاہمت سیکھنے کا مشور دینے کے ساتھ ساتھ سندھ میں تحفظات دورکرنے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو پارلیمنٹ میں جئے بھٹو کے نعرےگونج اٹھے تقریب میں سینیٹ میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔سینیٹ لاؤنج میں موجودگی کے دوران بلاول بھٹو نےتمام شرکاء سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی باتیں سنیں ایم کیو ایم کےسینیٹر طاہر مشہدی نے بلاول بھٹو کو نہ صرف اپنے والد سے مفاہمت سیکھنےکا مشورہ دے ڈٓالا بلکہ ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی شکایت بھی لگا دی مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ بھی بلاول سے ملکر بے نظیر بھٹو کی یادیں تازہ کرتے رہے ،جبکہ تحریک انصاف کے شبلی فراز نے پیپلز پارٹی کی تشکیل نو کا مشورہ بھی دیا۔تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اپنی بالا دستی تسلیم کروانا ہو گی پاکستان میں صرف جمہوریت ہی مثبت نتائج دے سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کیلئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہونی چاہئے انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جمہوریت کا کردار اہم رہا ہےاور پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہی سے وابستہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو دھشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج سمیت سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہیں ہاؤس آف فیڈریشن میں آمد پر انتہائی خوشی ہے۔