کلرز آف ونٹر فیشن شو۱۹ دسمبر کو ایٹرم مال میں منعقدہوگارمشا پرویز

Published on December 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

Capture
مشہور ماڈلز مختلف برانڈز کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کریں گی
کراچی( یو این پی) عروس البلاد کراچی شہر میں صدر میں واقع مشہور ایٹرم شاپنگ مال میں ’’کلرز آف ونٹر‘‘ کے نام سے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو ۱۹ دسمبر کو ایٹرم شاپنگ مال کی حدود میں ہوگا یہ خصوصی ایونٹ کولاچی اور نجی ٹیلی وژن کی مشترکہ پیشکش ہے، تفصیلات کے مطابق کولاچی ایونٹ کی رمشا پرویز نے خصوصی طور پر بات چیت میں بتایا کہ اب جب کے سردیاں شروع ہو چکی ہیں اور گرم ملبوسات پہننے کا وقت ہے سو اس لیے کولاچی ایونٹ اور نجی ٹیلی وژن کے اشتراک سے ایٹرم مال کی خوبصورت لوکیشن میں ایک فیشن شو کرنے کا پلان کیا جو ۱۹ دسمبر کو پیش کیا جائے گا جس میں مشہور ماڈلز مختلف برانڈز کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کریں گی اُن برانڈز میں اسٹون ایج، رائل ٹیگ، بونینزا، چینج، میلاش، ناتھنز ویئر،ڈنرز، بال شوز، آکسفورڈ، ماز جی اور بینکاک سٹی سمیت دیگر برانڈز کے ملبوسات کی نمائش ماڈلززیب تن کر کے کریں گے مزید بات چیت میں انھوں نے بتایا اس تقریب میں چیدہ چیدہ شوبز اور سماجی شخصیات سمیت مختلف اخبارات سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات اور فوٹوگرافرز کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy