تحصیل ایڈ منسٹریشن جھنگ کی جانب سے 31 نئے اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری کیلئے سمری لاہور بھجوا دی

Published on December 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

NewUNN
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل ایڈ منسٹریشن جھنگ کی جانب سے 31 نئے اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری کیلئے سمری لاہور بھجوا دی گئی ہے۔تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن آفیسر سید اسد علہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 150 نئے کنٹینر اور سالڈ ویسٹ گاڑیاں جھنگ پہنچ چکی ہیں جس سے شہر میں صفائی کے نظام میں کافی بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی گاڑیوں کیلئے ڈرائیوروں اور تکنیکی عملہ کی ضرورت ہے کیونکہ پہلے سے موجود سٹاف اس مشینری کو آپریٹ کرنے کا تجربہ نہیں رکھتا ہے۔سید اسد علی شاہ کے مطابق 11 نئے ڈرائیوروں اور 20 افراد پر مشتمل تکنیکی عملہ کی بھرتی کیلئے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی منظوری کے بعد اس عملہ کیلئے باقاعدہ طور اخبار میں اشتہار دیا جائے گا اور اس کام میں مہارت رکھنے والے افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

ملتان روڈ روڈ پر گزشتہ رات مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملتان روڈ روڈ پر گزشتہ رات مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے۔جھنگ سے ملتان جانے والی سڑک پر کوٹ دیوان کے قریب ؤملتان سے مانسہرہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث جھنگ سے شورکوٹ جانے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔اس حادثے میں کبیر والا کا رہائشی 45 سالہ خالد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 30سالہ اصغر خان ،35 سالہ نگہت ،40سالہ اختر ،22 سالہ رفیع اللہ، 21 سالہ شوکت ،26 سالہ ریحانہ ،28سالہ رخسانہ 36 سالہ محمد اصغر اور 55 سالہ شاہدہ پروین زخمی ہوئے ۔حادثے کا پتہ چلنے پر متوفی شخص کے رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کاروائی کے بعد اس کی نعش گھر لے گئے۔ریسکیو 1122 نے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس اور آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题