بارہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی انتظامات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں نا صر جمال ہو تیا نہ

Published on December 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر نا صر جمال ہو تیا نہ نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی انتظامات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد ، ڈی ایس پی بوریوالہ ، ذوالفقار سندرانہ ، ڈی ایس پی میلسی بشیر احمدوڑائچ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو ، ٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید ، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، ٹی ایم او بوریوالہ رانا نوید ، مولانا غلام قنبر عسکری، حافظ ہاروں الرشید ، مو لانا محمد امین ، حافظ غلام اللہ محمدی ، ارشاد احمدبھٹی، راؤ خلیل حمد ، ماسٹر ریا ض مسیح ، ممتا ز ساون ودیگر امن کمیٹی وسرکاری افسران شریک تھے دی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہ حضو نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں فراعی اختلافات میں الجھ کر اسلام کی بنیاد کو کمزور کرنے کی بجا ئے امت کے اتحاد کے لیے اپنی اناؤں کے فول سے نکلناہوگا ، انہوں نے کہا کہ بعض اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتیں میلاد النبی ﷺ کے جلو سو ں میں کسی قسم کی گڑ بڑ کرسکتی ہیں تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں تاہم شہریوں کو بھی اجنبی اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنی چا ہیے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا پو لیس کا مطلع کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے لیے راستوں پر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور پو لیس عید میلاد النبیﷺ کی محافل کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اجلاس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون پر یقین دلایا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes