عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں
اسلام آباد(یواین پی)آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے ۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کم ہوسکتی ہے ۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ اس وجہ سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے ۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی 50پیسے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے ۔