اسلام آباد (یواین پی) صحت کے شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ پان، سگریٹ، چھالیہ اور گٹکے کے استعمال میں ہونے والا اضافہ منہ کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں منہ کے کینسر کے حوالے سے بہت زیادہ تحقیق ہو رہی ہے اور بروقت تشخیص اور علاج سے اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہ کے کینسر کا سبب بننے والی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کر کے اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے جبکہ بروقت مستند علاج بھی بیماری کی شرح میں کمی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔