حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

Published on December 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

index
اسلام آباد(یواین پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں حکومت ادارے کے لیے اسٹرٹیجک شراکت دار حاصل کرنا چاہتی ہے جو 26فیصدتک بنیادی کاروبار میں شریک ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا حکومت پی آئی اے کے لیے اسٹرٹیجک شراکت داری چاہتی ہے جو 26فیصد تک بنیادی کاروبار میں شریک ہوں گے۔ شراکت دار کے انتخاب کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی حکومتی اقدامات سے پی آئی اے پہلے کی طرح منافع بخش ادارہ بن جائے گا، اسحاق ڈار نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے کے حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں، پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 18سے بڑھ کر 38تک پہنچ گئی ہے اور یہ تعدد رواں ماہ ہی 40ہو جائے گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں پی آئی اے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کے 26فیصد شیئرز فروخت کر کے شراکت دار ڈھونڈنا چاہ رہی ہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شراکت داری کے عمل میں کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا اور ملازمین کی نوکری کا تحفظ کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگر شرکت دار نہ ملا تو پھر حکومت پی آئی اے کی پرانی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کرے گی ،ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اس وقت منافع میں جارہی ہے اور اگر شراکت دار نہ ملا تو پھر پی آئی اے کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy