جھنگ(یواین پی،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق بھکر روڈ کوٹ خیرا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک (نمبریایف ڈی جی 7690 )اور ہائی ایس نمبری ایل ڈبلیو سی7620کے درمیان تصادم ہوا جس میں 14 سالہ عتیقہ 28سالہ ناصر محمود 40سالہ امجد موقع پر ہی جابحق ہو گیا 25 سالہ الطاف25سالہ مظفر50سالہ عبدالغفور 35سالہ طاہرہ بتول 25سالہ فریحہ باقر 15سالہ زینب 01سالہ عطرت فاطمہ 03سالہ مسکان زہرہ 25سالہ ناصرہ بی بی45سالہ ممتاز بی بی 50سالہ کریم بخش 20سالہ اسد عباس40سالہ غلام ضیاء شدید زخمی ہوا تمام زخمیوں افراد کو ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔