نئی دہلی ۔۔۔ پاکستانی اداکارہ ویناملک نے آئندہ سال شادی کا اعلان کردیا۔ ویناملک نے یہ اعلان بھارتی اخبار کی ایک خبرپر کمنٹ کی شکل میں کیااور ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں لکھاکہ ’ہاں ! انشاءاللہ، 2015ءمیں شادی کرلوں گی‘۔ا س سے پہلے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے لکھاکہ گذشتہ دنوں ویناملک کو ممبئی ایئرپورٹ پر تاجرعمرفاروق کے ساتھ دیکھاگیاہے اور ذرائع کاکہناہے کہ وہ 2015ءمیں شادی کرسکتے ہیں ۔ یادرہے کہ ویناملک کی عمرفاروق سے ملاقات مارچ 2013ءمیں ایک دوست کے ذریعے ممبئی میں ہوئی تھی جس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور بالآخر عمرفاروق نے ویناملک کو پروپوزکردیااور دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں ۔ کچھ ہفتے قبل دبئی میں قریبی ساتھیوں کے ساتھ ایک ڈنرتقریب میں کچھ تصاویربھی بنائی گئیں جو منظرعام پر آگئی تھیں جس کے بعد دونوں نے اپنے تعلقات ذات تک محدود رکھنے کی اپنے تئیں کوشش بھی کی ۔دوسری طرف ذرائع نے شبہ ظاہرکیاہے کہ ماضی کی طرح ویناملک کے اس اعلان کو بھی ایک مرتبہ پھر خبروں میں انٹری کی کوشش بھی ہوسکتی ہے ، ویناملک کو ابھی تک انڈسٹری میں کامیابی مل رہی ہے تاہم پاکستان کی صورتحال کے پیش نظر ویناملک خبروں سے اوجھل ہوگئی تھیں ۔