کامسیٹس یونیورسٹی اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کا ہم سنگ میل ہے صدر چیمبر آف کامرس وہاڑی خالد محمود

Published on December 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

ve
وہاڑی( یواین پی) صدر چیمبر آف کامرس وہاڑی خالد محمود نے کہا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کا ہم سنگ میل ہے طلبا عملی زندگی میں کسی کے پاس ملازمت کرنے کی بجائے چھوٹے پیمانے پر ہی سہی اپنا کاروبار شروع کریں اور محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کریں یہ بات انہوں نے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام تشہیراتی مقابلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انچارج شعبہ منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ، علی افتخار ، عفان الدین ، اسامہ اعوان ، مس ثوبیہ،مس شانزہ ،حسنین صفدر بٹ ، حبیب احمد ، اور سیکریٹری وہاڑی چیمبر آف کامرس خورشید انور بھی موجود تھے مقابلہ میں ججز کے فرائص ڈاکٹر عمران اور خورشید انور نے انجام دیئے صدر چیمبر آف کامرس خالد محمود نے کہا کہ آج کے نوجوان بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مالک ہیں ان کی صلاحیتوں کا درست استعمال ملکی تعمیر و ترقی کے لیے بروئے کار لانے کے لیے اساتذہ ان کی تربیت میں جدت اور عصری تقاضوں کو مدنظر رکھیں ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صنعت کی ترقی اور مصنوعات کی مانگ بڑھانے کے لیے تشہری مہم جدید دور کی کاروباری مہارت کا اہم حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ طلبا کی جدید خطوط پر تعلیم اور تربیت کا کام کررہا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں بہترین ثابت ہوں مقابلہ میں طلبا و طالبات نے تشہیری مواد کی تیاری سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس شرکاء نے سراہا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes