اسلام آباد (یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ اور نواز شریف میں اچھے تعلقات ہیں سندھ میں گورنر راج کا امکان نہیں۔ایاز صادق کہتے ہیں وفاق کو کوئی خطرہ نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی تعلقات اچھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف جمہوریت کیخلاف باتیں چھوڑ کر ریٹائرڈ لائف گزاریں تو اچھا ہے کل لودھراں میں عمران خان کی ہار کا میدان سج رہا ہے۔