بارسلونا۔پیام امن بارسلونا کے زیراہتمام کرسمس کی تقریب ڈائریکٹر امیگزیشن شاویز بوش کی خصوصی شرکت

Published on December 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

bar
بارسلونا(یواین پی)پیام امن بارسلونا کے زیراہتمام 19دسمبر کو بارسلونا کے نواحی علاقہ سانتا کلوما میں کرسمس کی تقریب ہوئی ۔صوبہ کتلونیا کے ڈائریکٹر امیگزیشن شاویز بوش اور بادالونا کی کونسلر فاطمہ طالب نے کی خصوصی شرکت۔سکھ ۔مسلم ،ہندو اور کرسچن کیمونٹی نے بھر پور شرکت کی۔پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور کہا بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کونسلر فاطمہ طالب نے پیام امن کی اس کوشش کو سراہا۔ڈائریکٹر امیگزیشن شاویز بوش نے مقامی چرچ کے فادر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پیام امن کیساتھ ملکر بین المذاہب کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے صوبہ کتلونیا میں اس کی بہت ضرورت ہے۔اس تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے ادا کےئے۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور سماجی میدان میں خدمات سر انجام دینے والوں کو پیام امن کی طرفسے شیلڈ دی گئیں۔تمام شرکا ء نے پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا کی اس کاوش کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح اپنے تعاون کایقین دلایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes