ملک وقوم کو خطرہ دہشتگردوں ہی سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے حکمرانی کرنے والوں سے بھی ہے عابد قریشی

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

index
lلاہور(یواین پی )پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہاہے کہ ملک وقوم کو خطرہ دہشتگردوں ہی سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے حکمرانی کرنے والوں سے بھی ہے اور شاہی پروٹوکول لینے والے عام لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں ان سے وہ پروٹوکول چھین کر عام لوگوں کی حفاظت پرلگایا جائے تاکہ معاشرے میں امن و سکون ہواوریہ موت بچی بسمہ کی نہیں بلکہ بے نظیرکی موت ہوئی ہے اوراس کا مقدمہ بلاول اور سندھ حکومت پر درج کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں الیکشن میں مرکزی حکومت کی ہار سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام نے بدترین حکومت کرنے اورکئی سالوں سے حکمرانی کرنے والوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو تین سال مرکزی اور صوبائی حکومت کو آٹھ سال ہوگئے ہیں لیکن میٹرو بس اور ٹرین کے علاوہ کوئی دوسرا منصوبہ نہیں بنایا گیا جس سے پورے ملک مستفید ہوسکے اور جو منصوبے بنائیں ہیں ان سے کرپشن کی بو آرہی ہے اور عوام مہنگائی،بے روزگاری،نئے نئے ٹیکسوں اور زرعی اجناس کی قیمتیں پہنچ سے دور ہونے کی وجہ سے خودکشی کرہی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں عدم سہولتوں کی وجہ سے ننھے بچے مرجھارہے ہیں لیکن حکومت کو عوامی مسائل نظر نہیں آرہے ہیں اور حکومت کی جو کارکردگی میڈیا اور اخبارات دیکھارہاہے اصل میں ویسا ملک میں کچھ بھی نہیں ہورہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy