حکمران جماعت کو40 ہزار ووٹوں سے شکست ، کپتان کی ’’تحریک ‘‘زور پکڑنے لگی

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

111
بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکام ہونے کے باوجود تحریک انصاف نے لودھراں میں ہونے والے قومی انتخاب میں ن لیگ کو بڑے مارجن سے شکست فاش دیکر ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی اب بھی ملک کی بڑی جماعت ہے
اسلام آباد(یوا ین پی )حلقہ 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں وزیر اعظم نواز شریف کا کسان پیکچ کام آیا نہ حمزہ شہباز کے دعوی کوئی کام دکھا سکے۔بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکام ہونے کے باوجود تحریک انصاف نے لودھراں میں ہونے والے قومی انتخاب میں ن لیگ کو بڑے مارجن سے شکست فاش دیکر ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی اب بھی ملک کی بڑی جماعت ہے۔یاد رہے کہ لودھراں کا یہ حلقہ اْن چار حلقوں میں شامل تھا جس پر عمران خان2013ء کے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کا الزام لگا کر اسے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ تاہم دیگر حلقوں میں حلقہ122میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق دوبارہ کامیاب ہوگئے تھے لیکن دوبارہ ہونے والے اس انتخاب پر پھر دھاندلی کا الزام لگ گیا اور اس کا کیس الیکشن ٹربیونل میں چل رہا ہے۔ این اے 125 پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے سٹے لے رکھا ہے۔ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی جس پر دیگر پارٹیوں کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے لیکن لودھراں میں ن لیگ کو40ہزار ووٹوں سے شکست دیکر پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ حلقہ این اے 154میں ان کا عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام بھی درست تھا او ر بلدیاتی انتخابات میں شکست کے باوجود وہ اَب بھی ملک کی بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ ضمنی الیکشن میں حکمران پارٹی کا اتنے زیادہ ووٹوں سے ہارنا بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے، حالانکہ وزیر اعظم نے لودھراں جاکر اڑھائی ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔ نواز شریف نے کسانوں کو87کروڑ تقسیم کئے،زرعی یونیورسٹی ،دو فلائی اوورز، ایک کالج ، کسانوں کو شمسی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویلز دینے کا وعدہ ، زمین کی قیمت سے دوگنا قرضہ دینے اور تجارت پر تین سال انکم ٹیکس نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ چند روز قبل حمزہ شہباز نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 24دسمبر کو لودھراں میں جشن منانے آئیں گے۔لیکن لودھراں کے عوام پر وزیر اعظم کا پیکچ اور حمزہ شہباز کی خوش فہمیاں کوئی اثر نہ دکھا سکیں اور کپتان کے کھلاڑی جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو کلین بولڈ کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题