بورے والہ (یواین پی)بو رے والہ میں عید میلا د النبی ﷺنہائت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مسا جد ، با زاروں ، گلی محلو ں اور گھروں کو سبز جھنڈیوں ، خیر مقدمی بینروں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ جبکہ مساجد میں محافل میلادالنبی منعقد کی گئیں۔ مر کز ی میلا د کمیٹی اور جما عت اہل سنت کے زیر اہتما م مر کزی جلو س صبح 9 بجے جا مع مسجد اکبر غلہ منڈی سے مر کز ی رہنما جما عت اہل سنت علا مہ سید محمد محفو ظ الحق شا ہ کی قیا دت میں روانہ ہوا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تین بجے سہ پہر غلہ منڈی میں اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں تلاوت کلام پاک، نعت خوانی، تقاریر اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ جلوس میں علماء کرا م سید محمد محمود الحق شاہ ، سید افتخار الحسن شاہ ، سید محمد اظہار الحق شاہ، مولانا میاں سراج دین ،قاری کبیر احمد قادری،سید مسعود الحق شاہ سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جلوس کے راستوں میں مخیر حضرات کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ جلوس کے اختتام پر غلہ منڈی مسجد میں نماز ظہر کے بعد درودوسلام اور ملکی سلامتی ،خوشحالی اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ اور شرکا جلوس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔جبکہ رات کو نجی و سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔عید میلاد النبی کے موقع پر ڈی ایس پی بورے والا ذوالفقار علی سندرانہ کی زیر نگرانی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جلوس میں ،صدر رائس ڈیلرز ایسو سی ایشن احسن سردار بھٹی ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،چا چا ملک محمد اسلم، راو نور محمد صدر کریانہ مرچنٹ ایسو سی ایشن،، حاجی محمد ارشد نقشبندی، محمد طارق ڈسٹری بیوٹر وائیٹل چائے،چودھری محمد عرفان گجر جنرل سیکریٹری انجمن تاجران عارف بازار ،چودھری محمد عاطف، صدر سٹی پریس کلب علاء الدین چودھری، چئیر مین ملک محمد نعیم جاوید،جنرل سیکریٹری اعجاز احمد چودھری محمد محفوظ الحق قادری، محمد شریف بھٹی، تنویر رسول چھینہ، شاہد علی چوہان ،محمد بلال حیدر قادری، میاں خان محمد کھوکھر،میاں محمد سعید کھوکھرسمیت ہزاروں عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔ جبکہ اتفاق گروپ، حاجی محمد لطیف، احسن سردار بھٹی، شائق ٹریڈرز کی طرف سے اعجاز احمد چودھری، افتخار احمد چودھری، اسرار احمد چودھری ، اور امتیا احمد چودھری نے لنگر تقسیم کیا۔