آئندہ 24گھنٹوں میں 4.5شدت کے آفٹر شاکس آ سکتے ہیں :این ڈی ایم اے

Published on December 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

news-1451074806-8469_largeلاہور (یواین پی)این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ شدید زلزلے کے بعد آئندہ 24گھنٹوں تک آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کہ 6.9شدت کے زلزلے کے بعد آئندہ 24گھنٹوں میں ممکنہ طور پر 4.5شدت کے آفٹر شاکس آ سکتے ہیں ۔این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہاہے۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے زلزلے کاشدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکار ڈ کی گئی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2رہی ،زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 191کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

Readers Comments (0)