اسلام آباد(یو این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے تاہم نریندر مودی طے شدہ دورہ کے تحت آتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس طرح کے دورے اچانک نہیں، طے شدہ پروگرام کے تحت ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ دورہ بھی اچانک ہوا یا پہلے سے طے تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایشو ٹو ایشو بات کر کے معاملات بہتر کریں تو بہت اچھا ہو گا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو آئینی معاملات پر رابطے کی عادت نہیں، نواز شریف نے رینجرز اختیارات سے متعلق مجھ سے یا سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا۔