وسیم اکرم نے بیٹی کی پہلی سالگرہ منفرد انداز میں منائی

Published on December 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

11
کراچی(یو این پی) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی پہلی سالگرہ غریب اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منائی ۔ وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے بیٹی کیلئے تحفے سمیٹنے کی بجائے، بیٹی کی جانب سے دیگر بچوں میں تحفے تقسیم کئے۔ کرکٹ کے سپر اسٹار وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ کی تقریب کیلئے ایک کرکٹ گراونڈ مقام چنا۔ معین خان اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں سالگرہ کے کیک پر وسیم اکرم کے ملک پاکستان اور شنیرا کے ملک آسٹریلیا کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ ناساز طبیعت کی وجہ سے عائلہ تو برتھ ڈے پارٹی میں موجود نہ تھیں اس لئے وسیم اکرم نے ان کی جگہ کیک کاٹا۔ تقریب کے موقع پر وسیم اور شنیرا کے گرد کئی بے سہارا بچے ضرور موجود تھے جنہیں اکرم فیملی کی جانب سے تحفے دیئے گئے، تقریب میں موجود بچوں نے بھی اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔ ویسے تو سالگرہ میں بچے اپنے لئے تحفہ وصول کرتے ہیں لیکن وسیم اکرم نے اپنی برتھ ڈے گرل عائلہ کی جانب سے دیگر بچوں کو تحائف دے کر ایک نئی روایت قائم کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题