وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی پیا گھر سدھار گئیں، تقریب 10 بجے سے پہلے اختتام پذیر

Published on December 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 3,907)      No Comments

.44
لاہور (یو این پی)وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی مہر النساءپیا گھر سدھار گئیں ۔ دولہا راحیل منیر دلہن مہر النسا ءکو لے کر بارات کے ہمراہ واپس چلے گئے ہیں۔وزیر اعظم نے شاندار مثال قائم کرتے ہوئے تقریب 10 بجے سے پہلے ختم کروائی۔آج جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مہر النساءاور راحیل منیر کی بارات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شریف خاندان نے شرکت کی ۔بارات کی تقریب میں دولہا راحیل منیر نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ۔نجی نیوز  نیوز کے مطابق تقریب میں150افراد نے شرکت کی۔وزیر اعظم کی نواسی کی شادی کی تقریب میں قانون کی سختی سے پابندی کی گئی ۔بارات میں ون ڈش کی سختی سے پابندی کی گئی۔ تقریب چار دیواری کے اندر ہونے کے باوجود بروقت ختم کی گئی اور مہمانوں نے رات 10بجے واپسی کی جبکہ کھانے میں دیسی مرغی کی ڈش بھی پیش کی گئی ۔وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ ،دلہن کے والدین اور دیگر عزیز و اقارب نے بارات کو روانہ کیا ۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy