پولنگ صبح سات بجے سے لے کر 5 بجے تک جاری رہے گے
کراچی (یو این پی) پنجاب میں خانیوال، لودھراں، گجرات، سرگودھا، اوکاڑہ، ملتان اور میانوالی کی بعض یونین کونسلز میں الیکشن ہوں گے۔ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور کی ایک ایک یو سی میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے۔ سندھ میں میونسپل کمیٹی نوابشاہ، ٹنڈوجام، ٹنڈو الہ یار کے تمام وارڈز میں پولنگ ہو گی۔ کراچی شرقی، حیدر آباد، بینظیر آباد، نوشہروفیروز، تھر پارکر، ٹنڈو الہ یار اور میر پور خاص کے بعض حلقوں میں یونین کمیٹی کے انتخابات ہوں گے۔ سندھ کی متعدد ٹاؤن کمیٹیز میں بھی پولنگ ہو گی۔ پولنگ صبح سات بجے سے لے کر 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گے۔