پشاور(یواین پی)جامعہ عربیہ پشاورمیں دسمبر2015کوسالانہ فنی نمائشی مقابلہ منعقدہوا جسمیں طلبہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔سالانہ فنی نمائشی مقابلہ میں مجموعی طورپر70طلبۂ کرام نے حصہ لیاجبکہ یہ 70طلبہ کرام 7گروپوں میں تقسیم تھے اوران ساتوں گروپوں کاآپس میں مقابلہ تھا طلبہ نے اپنی مددآپ کے تحت پھولوں کے خوبصورت ڈیزائن اورفنکاری کی ۔جس کودیکھ کردیکھنے والاحیران ہوجاتاتھایہ تمام اہتمام طلبہ کرام نے صرف 24گھنٹوں کے اندراندرکی ۔سالانہ فنی نمائشی مقابلے کامقصددنیاکوامن ومحبت اوررواداری کاپیغام دیناہے ۔جامعہ عربیہ پشاورکے طلبہ نے یہ تمام ترفنکاری کرکے یہ پیغام دیاکہ دینی مدارس اس ملک کے حقیقی محبین ہیں۔ان اداروں نے ہمیشہ محبت ورواداری کوعام کردیاہے طلبہ نے اس موقع پراس عزم کااعداہ کیاکہ ہم دینی علوم کوسیکھ کردنیامیں امن قائم کریں گے۔