ٹیک اوور کا موقع نواز شریف نے فراہم کیا، پرویز مشرف

Published on December 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 968)      No Comments

1
 اسلام آباد(یو این پی)  آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں دبئی یا امریکہ میں علاج کرانا چاہتا ہوں، 1999 میں ٹیک اوور نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میرے دل و دماغ میں ایسا کوئی فیصلہ بالکل نہیں تھا جبکہ نواز شریف نے ایسا اقدام کیا کہ مجھے ٹیک اوور کا موقع مل گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی شہرت ملک میں دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف ایکشن لینے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اپنے مفاد کی چیز پارلیمنٹ سے منظور کراتے ہیں اگر موجودہ حکومت کے گورننس اچھی ہوتی تو نندی پور  پاور منصوبے میں قومی خزانہ کے نوے ارب روپے ضائع نہ ہوتے۔ پارلیمانی نظام تبدیل ہونے تک اصلاحات ممکن نہیں ملک کو  وسیع تر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑے اکھٹے ہونے کی کوشش جاری ہے۔ نواز شریف کا سیاسی مستقبل روشن ہے اگر وہ تبدیلی نہ لائے تو مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ سندھ میں ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے۔ مسلم لیگ کے تمام دھڑے  اکھٹے  ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے اچھے لیڈر بھی مسلم لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتہا پسند لیڈر ہے۔ آر ایس ایس ان کی حمایت کرتے ہیں، آر ایس ایس کی پالیسی مسلمانوں  کیخلاف ہے۔ تاہم سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی پاکستان کے ساتھ تمام متنازعہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی تھے۔ وہ پرخلوص لیڈر تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题