کراچی’نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے17افراد زخمی

Published on January 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہونے والی ہوائی3 فائرنگ کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات گلشن اقبال، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں ہوئے جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے اور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes