اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیف آف ایئر سٹاف نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ سے متعلق مختلف پیشہ وارانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کامیاب فوجی آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے موثر کردار کی تعریف کی۔