اشتعال انگیز تقاریر ‘ رئوف صدیقی کی 23مقدمات میں ضمانت میں 15جنوری تک توسیع

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 766)      No Comments

ایم کیوایم کے 20رہنمائوں سمیت 100افراد کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاریdownload جاری
کراچی(یو این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماء رئوف صدیقی کی 23مقدمات میں ضمانت میں 15جنوری تک توسیع کردی جبکہ ایم کیوایم کے 20رہنمائوں سمیت 100افراد کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ملزمان پر ایم کیوایم سربراہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں رائوف صدیقی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کر کردار ادا کرنے پر 23مقدمات درج ہیں ۔ عدالت نے رائوف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 15جنوری تک توسیع کردی ہے جبکہ مفرور ملزمان جن میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر، فاروق ستار ، نسرین جلیل ،خواجہ اظہار الحسن ،عبدالرشید گوڈیل ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، خوش بخت شجاعت سمیت 150کے قریب رہنمائوں اور کارکنان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ وہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 15جنوری تک عدالت میں پیش کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy