حملہ بھارت کا اپنا رچایا ڈرامہ نکلا، بھارتی حکام نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

گزشتہ روز ایئر بیس کے مین گیٹ سے بیریئر ہٹا دئیے گئے تھے اور قریبی دکانیں بھی جلد315803_19926129 ہی بند کروا دی گی تھیں،عینی شاہدین
نئی دہلی (یوا ین پی)ایئر بیس پر حملہ، بھارت کا اپنا رچایا ڈرامہ نکلا، بھارتی حکام نے حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایئر بیس کے مین گیٹ سے بیریئر ہٹا دئیے گئے تھے اور قریبی دکانیں بھی جلد ہی بند کروا دی گی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ بھارتی حکام کا رچایا ہوا ڈرامہ نکلا۔ بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، گزشتہ روز ایئر بیس کے مرکزی گیٹ کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹا دئیے گئے تھے اور قریبی دکانیں بھی جلد بند کروا دی گئی تھیں۔ پاکستانی سرحد کے قریب رچائے گئے اس بھارتی ڈرامے میں حملہ آور ملٹری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری گاڑی میں سوار تھے۔ سوال یہ ہے کہ حملہ آور اگر پاکستانی تھے تو ان کے لئے بھارتی سرکاری گاڑی اور فوجی یونیفارم کا اہتمام کیسے ہوا۔ حملے کے دوران ہی کال ٹریس بھی ہو گئی۔ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بھی مشکوک نکلے۔ بھارت اور پاکستان میں جب بھی مذاکرات کا آغاز ہونے لگتا ہے، اچانک بھارت میں دہشت گرد حملہ ہوتا ہے اور سب کئے کرائے پر پانی پھر جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog