ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن برائے سال 2016 کیلئے پولنگ 10 جنوری کو ہو گی

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

جھنگ(یو این پی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن برائے سال 2016 کیلئےjhang-opium-recovered_7-24-2014_154850_l پولنگ 10 جنوری کو ہو گی ۔ان انتخابات میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے سات سو سے زائد وکلاء آئندہ سال کیلئے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔اس الیکشن میں اکثر عہدوں کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔صدر کیلئے مہر غلام فرید نول اور صوفی ثنا ء اللہ رانجھا امیدوار ہیں جبکہ نائب صدر کیلئے کامران شاہ بخاری اور مہر طارق یٰسین اور جنرل سیکرٹری کیلئے مقداد خان بلوچ اور چوہدری ہاشم خان میں مقابلہ ہو گا ۔تمام امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ہر امیدوار ساتھی وکلا ء کو اس بات پرقائل کرنے کی کوشش میں ہے کہ وہ کامیاب ہو کر بار کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes