ریاض(یو این پی) سعودی عرب نے ایران سے تمام فضائی رابطے معطل اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر ایران جانے پر پابندی لگانے اور ایران سے تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایرانی زائرین پر سعودی عرب آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔