ملتان (یو این پی)ملتان میں سینٹرل جیل کے قریب فیکڑی میں گیس سلنڈر دھماکے سے دو مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سنٹرل جیل کے قریب بسکٹ کی فیکڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو مزدور 29 سالہ فیصل اور 23 سالہ عمر زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکہ گیس سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کا پہلے بھی شہر بھر میں غیرمعیاری گیس سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جبکہ فیکڑی مالکان سے مزدوروں کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے جواب طلب کیا جائے گا۔