جھنگ آٹھ رو ز گزرنے کے باوجود اچانک پر اسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے سینئر صحافی کے 15سالہ صاحبزادے کا سراغ نہ مل سکا

Published on January 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

Jhu
جھنگ (یواین پی ،ڈسٹرکٹ رپورٹر):8رو ز گزرنے کے باوجود اچانک پر اسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے سینئر صحافی اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ظہور احمد زاہد کھرل کے 15سالہ صاحبزادے اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر کے کلاس نہم کے طالب علم اویس زاہد کھرل کا کوئی سراغ نہ مل سکاہے جس پر صحافتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ نوجوان کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی اپیل کی ہے جبکہ موصوف کے عزیز واقارب ، دوست احباب سے بھی کہاگیاہے کہ اگر انہیں اویس زاہد کھرل کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع یا معلومات ہوں تو فوری طور پر اس کے اہل خانہ کو آگاہ کیاجائے تاکہ اس کی تلاش میں معاونت سمیت والد ، والدہ ، بہنوں ، بھائیوں میں پایاجانیوالا اضطراب دور کرنے میں معاونت مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ جھنگ کے معروف سینئر صحافی و ماہر طب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ظہور احمد زاہد کھرل کا کلاس نہم کاطالب علم 15سالہ جواں سال صاحبزادہ اویس زاہد کھرل 31دسمبر بروز جمعرات کواپنی رہائش گاہ نزد الصحت کلینک پرانا چنیوٹ روڈ بستی دیوان والی نزد بھٹہ یوسف والا جھنگ صدر سے اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بارے میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن 8روز گزرنے کے باوجود اس کے بارے میں کچھ علم نہ ہو سکاہے۔ انہوں نے بتایاکہ لاپتہ ہوتے وقت موصوف نے ڈارک بلیو رنگ کا کرتا اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی ۔ موصوف کا قد ساڑھے 5فٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی اطلاع یا معلومات کی صورت میں موصوف کے اہل خانہ سے فون نمبر ز 0300-4228836، 0340-1749966 ،0333-6732987،0312-3128863 پر رابطہ کیا جاسکتاہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog