ڈیزائنرز کو ہر موسم اور ہر رُت میں نیا انداز بدلناچاہیے، وقت کی اہم ضرورت ہے، شاہین امام
کراچی (یواین پی)ڈیزائنرز کو ہر موسم اور ہر رُت میں نیا انداز بدلنا چاہیے اور یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے، یہ بات گزشتہ روز شاہین امام نے اپنے فیشن شو کے موقع پر نمائندے کو بتائی،تفصیلات کے مطابق شاہین امام نے ’’فیش اون‘‘ کے عنوان سے ایک فیشن شو کی تقریب ڈیفنس کے ایک کلب میں منعقد کی جس میں جاپان مٹسوآکی ٹوسا، کونسل آف کلچرل اینڈپریس کونسلیٹ جنرل سمیت دیگر معزیزین نے شرکت کی، اس موقع پر سینئر جرنلسٹ زاہد کریانی، پروڈیوسر وڈائریکٹر طلال فرحت، حمید بھٹو اورمشہور ماڈلز بنیتا ڈیوڈ، نساء جبیں، جیا خان سمیت دیگر ماڈلز نے شرکت کی، اس موقع پرمٹسوآکی ٹوسا نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان کی ثقافت میں فیشن ہر دور میں نئے انداز سے عمدہ سے عمدہ کلیکشنز اور جدت کے ساتھ نئی روایات کو جنم دے رہاہے میں نہیں سمجھتا کہ اب پاکستان کا نام فیشن کی دنیا میں بڑا نام نہیں ہو، آج ہر طرح کا فیشن ہر گھر میں اپنایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستانی فیشن کو دل سے پسند کرتے ہیں اور حتی الامکان اسے اپنانے کے ساتھ پہنتے بھی ہیں۔ اس فیشن شو میں موقع پر چالیس سے زائد ملبوسات کی نمائش میں ماڈلز نے واک کی جس میں برائیڈل، پارٹی، اور دیگر تقریبات سے جڑے ملبوسات کی نمائش کی گئی اس موقع پر فیشن شوکی ڈریس ڈیزائنر فاطمہ بھی موجود تھیں۔ تقریب میں کراچی کے نامور فوٹوگرافر نوید صدیقی اور شہباز الرحمن سمیت کئی فوٹوگرافرز نے اس تقریب کو کیمرے میں فلمبند کیا یوں یہ تقریب ۲ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے کے بعدپروقار انداز میں اختتام پذیر ہوئی ۔