مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج نافذ،بھارتی میڈیا

Published on January 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

111
سری نگر(یو این پی) مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگا دیا۔ محبوبہ مفتی کے وزارت اعلی کے حلف تک برقرار رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی وزیر اعلی مفتی سعید کی موت کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگا دیا اور گورنر راج محبوبہ مفتی کے وزارت اعلی کے حلف تک برقرار رہے گا۔ اس حوالے سے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ارکانِ اسمبلی نے گورنر این این ووہرا کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کو نیا وزیر اعلی بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے پارٹی کے ایک وفد نے سری نگر میں گورنر این این ووہرا سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کی ہے۔ واضح رہے جمعرات کے روز مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی مفتی سعید شدید علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ مفتی سعید کو نمونیہ، آکسیجن میں کمی، فشار خون، گردوں اور جگر کا مرض لاحق تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes