منور تالپور پر مقدمہ بناکر نواز شریف نےنئے سال کا پہلا تحفہ دیاہے : زرداری

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی) آصف زرداری اپنے بہنوئی پر مقدمہ درج ہونے پر برہم ہوگئے ہیں  کہتے ہیں منور تالپور پر مقدمہ بنا کر نواز شریف نے سال کا پہلا تحفہ دے دیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور پھر سندھ حکومت کی ناکامی کےبعد سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی منورتالپور پر مقدمے سے زرداری برہم ہوگئے ہیں ۔انہوں ںے کہا ہے کہ میر منور تالپور پر مقدمے سے نواز شریف نے ہمیں نئے سال کا تحفہ دیدیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ  دو ہزار پندرہ میں بھی ایسا ہی تحفہ دیا گیا تھا لیکن ہم نے صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھا ۔انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے پچھلے دور حکومت میں بھی ہم پر مقدمےدرج کرائے تھے لیکن آج تک کہیں ثابت نہیں ہوسکے ہیں اب پھر نواز شریف نے ہمارے ساتھ انتقامی کارروائی شروع کر دی ہے ۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور اب بھی اپنے پاوں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes