کولوہڈ ایسام مصر کی پہلی مسلم باڈی بلڈر خاتون

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,776)      No Comments

666
مصر:(یو این پی) مصر میں پہلی خاتون باڈی بلڈر نے خواتین سے متعلق تمام دقیانوسی سوچوں کو ختم کر دیا ہے۔ جبکہ اس خاتون نے اسلام سے متعلق بھی تنگ نظریے کے تصور کو ختم کر دیا ہے۔ کولوہڈ ایسام کا کہنا ہے کہ جو خواتین حجاب نہیں کرتیں ان کے لیے باڈی بلڈنگ اور اس شعبے سے منسلک ہونا نسبتاً زیادہ آسان ہے۔ لیکن مصر کی یہ پہلی خاتون باڈی بلڈر کسی چیمپئین شپ میں حصہ نہیں لے سکتی۔ کولوہڈ ایسام نے بتایا کہ مجھے ایک بکنی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مدعو کیا گیا تھا لیکن ظاہر ہے میں اس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکتی تھی لہذا میں نہیں گئی۔ اگرچہ میں جانتی ہوں کہ میں حصہ لے کر اس چیمپئن شپ کو جیت سکتی ہوں لیکن میرے لیے یہ کرنا نا ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy