ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے :وزیراعظم نواز شریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات

Published on January 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

news-1452452029-8509_largeاسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ سعودی عرب کی سالمیت اورخودمختاری کوکسی قسم کاخطرہ ہواتوپاکستانی عوام ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے،پاکستان ہمیشہ سے اوآئی سی کے رکن ممالک کے درمیان بھائی چارے کوفروغ دینے کی پالیسی پرعمل پیرارہاہے اوربرادرمسلم ممالک کے درمیان ان کے تنازعات کوپرامن طورپربات چیت اورمفاہمت کے ذریعے حل کرانے کےلئے ہروقت تیار ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے سعودی عرب کے وزیردفاع اورنائب ولی عہدشہزادہ محمدسلمان السعودسے ملاقات کے دوران کیا،جنہوں نے وزیر اعظم ہاوس میںان سے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے سعودی وزیردفاع کاخیرمقدم کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال خاص طور پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب اور خادم الحرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس عزم کودہرایاکہ پاکستانی عوام مملکت سعودی عرب کے عوام کے ساتھ تاریخی ،ثقافتی اوربھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی سالمیت اورعلاقائی خودمختاری کوکسی بھی قسم کاخطرہ لاحق ہواتوپاکستانی عوام ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور سعودی عرب کا ساتھ دینگے ۔وزیراعظم نے دہشتگردی اورانتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے ہم خیال اسلامی ممالک کے اتحادکے قیام کیلئے سعودی اقدام کاخیرمقدم کیااورنائب ولی عہدکوآگاہ کیاکہ پاکستان دہشتگردی اورانتہاءپسندی سے نمٹنے کیلئے کوششوں کی حمایت کرتاہے ،دونوں رہنماوں نے اس موقع پردوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینے اوردفاع، سیکورٹی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ،تجارت وسرمایہ کاری اورسعودی عرب میں افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت تمام شعبوں میں گہرے تعاون پراتفاق کیا۔سعودی نائب ولی عہدنے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی زبردست کاوشوں کوسراہاباالخصوص آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کامیابیوں کی تعریف کی ۔ملاقات میں اس بات پراتفاق کیاگیاکہ دونوں ممالک انتہاءپسندی کے نظریے کوشکست دینے کیلئے مو¿ثرجوابی اقدامات اٹھانے کیلیئے تعاون کوفروغ دیں گے اوراس عزم کااظہارکیاگیاکہ یہ دورہ دونوں فریقین کے لئے موقع فراہم کرتاہے کہ وہ گہرے دوطرفہ تعاون کیلئے اپنے مشترکہ عزم کانئے سرے سے اعادہ کریں اوردہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کرکام کریں جوکہ دونوں کیلئے مشترکہ دشمن ہے ۔وزیراعظم نے اس موقع پرباورکرایاکہ پاکستان تاریخی طورپراوآئی سی کے رکن ممالک کے درمیان بھائی چارے کوفروغ دینے کی پالیسی کواپنائے ہوئے ہے اورپاکستان برادرمسلم ممالک کوان کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کومذاکرات اورمفاہمت کے ذریعے پرامن طورپرحل کرا نے کےلئے ہروقت تیاررہاہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes