فلم “میراانتقام”کی باقاعدہ عکس بندی شروع

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

Jhung
فلم میں پنجاب کی ثقافت کومتعارف کرانے کے ساتھ منشیات کے خلاف عوام میں آگہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے
جھنگ(یواین پی)جھنگ میں مقامی سطح پر معاشرے میں موجود برائیوں کے متعلق نہایت اچھے طریقے سے ٹیلی فلم کی شکل میں مصنف و ہدایتکار نعیم قیصر اور اُن کی ٹیم عوام میں شعور پیدا کرنے کی عرصہ دراز سے کوشش کر رہے ہیں۔اس ضمن میں وہ درجنوں ٹیلی فلمیں بنا چکے ہیں اب حال ہی میں اُن کی نئی فلم “میراانتقام”کی باقاعدہ عکس بندی شروع ہوگئی ہے گزشتہ روز اس فلم کی عکس بندی تریموں ہیڈ جھنگ پر کی گئی ہے اس فلم کے مصنف عزیز خان،فلمساز آصف شاہ،ہدایتکار نعیم قیصر جبکہ کیمرہ مین جاوید سیال اور طارق شیخ ہیں۔اس فلم کی کہانی میں پنجاب کی ثقافت کومتعارف کرانے کے ساتھ منشیات کے خلاف عوام میں آگہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے یہ فلم بہت جلد مقامی سینما گھروں کی زینت بنے گی اس فلم کی کاسٹ میں وحید چوہدری،طاہر شاہ،ارشد شیخ،لیاقت بادل،سونم شاہ،ہیرا زین،بختاور کے علاوہ دیگر نامور اداکار شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes