بہاو الدین زکریہ یونیورسٹی ،طلباءکا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

555
لاہور (یواین پی)لاہور میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباءنے مطالبات کے حق میں کیمپس کے باہر احتجاج کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے مذاکرات کی امید پر طلبا نے احتجاج موخر کر دیا۔سیاسی جلسوں میں ترانوں پر رقص کی روایت اب احتجاجی مظاہروں میں بھی نظر آرہی ہے، بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کے طلباءکینال روڈ بلاک کر ترانوں پر ناچتے رہے۔طلبا کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی کیمپس کا ایچ ای سی کے ساتھ الحاق کیا جائے اور انہیں ڈگریاں جاری کرکے ان کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔محکمہ تعلیم سے مذاکرات کرنے والے طالبعلم کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جسے کل تحریری شکل میں لایا جائے گا۔طلباء کے احتجاج کے باعث کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے کل طلباءسے مل کر ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر طلبا نے احتجاج ایک دن کیلئے موخر کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog