ضلع کونسل وہاڑی میں 56ارکان کی واضح حمایت ہے شاہد مہدی نسیم شاہ

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,195)      No Comments

index
بورے والا(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نسیم شاہ گروپ کے قائد سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ا ن کے حامی مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی پر مشتمل گروپ کو ضلع کونسل وہاڑی میں 56ارکان کی واضح حمایت ہے اس کے بر عکس ہمارے متحارب تہمینہ دولتانہ گروپ نے گذشتہ روز ٹھینگی میں اپنے گروپ کے اجلاس میں ہمارے گروپ کے 12چئیرمینوں کے نام شامل کر کے غیر اخلاقی حرکت کی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں اور انتبا ہ کر تے ہیں کہ وہ جھوٹ کی سیاست سے باز آجا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر موجود 20نومنتخب چئیرمینوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں صحافیوں کی موجود گی میں 20ناظمین حاجی امیر علی یوسی 16،چوہدری آفتاب احمد آرائیں یوسی 17حاجی نذیر احمد ڈھڈی یوسی 19تو قیر خان خاکوانی یو سی 21ملک حیدر علی لنگڑیال یو سی 34محمد افتخار چوہان یو سی 36ملک محمد اکرم یو سی 37محمد کا شف رامے یوسی 38میاں الطاف صاحبزادہ یو سی25راجہ غلام نبی یو سی 56راؤ شفیق لیاقت یو سی 60چوہدری ماجد حسین کشمیری یو سی 64ملک اظہر علی لنگڑیال یو سی 35شاہنواز مگھرانہ یو سی 63پیر عامر ممتاز چشتی یو سی 39چوہدری احسان اللہ گھمن یو سی 44رانا شاہد سروریوسی 53چوہدری نثار احمد ولیکا یو سی 41محمد رمضان خاں جملیرا یوسی 35اور یو سی چئیرمین میاں محمد خالد بو دلہ نے مشترکہ طور پر کیا کہ ان کا تعلق صرف اور صرف نسیم شاہ گروپ سے ہے نسیم شاہ گروپ ہمیں اپنے گروپ میں شامل سمجھنے والے دیگر گروپ قائدین غلط بیانی کر کے اپنی جھوٹی عنا کو تسکین پہنچا رہے ہیں سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت پر اپنی اکثریت باور کروائیں گے اور کوئی وجہ نہیں کہ ضلع کونسل میں ہمارے نامزد کردہ امیدوار کامیاب نہ ہو ں پریس کانفرنس میں مسلم لیگی ورکرز چوہدری ذوالفقار علی نمبردار،رانا محمد وکیل نمبردار،پیر بابر ممتاز چشتی،شیخ نثار احمد وقار،سید ندیم حیدر شاہ،محمد ارشد جوئیہ ،ملک محمد شریف اور دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog