جھنگ ،حق باہو ؒ کانفرنس سولہ جنوری شفقت شہید گراؤنڈ میں ہوگی

Published on January 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,321)      No Comments

Hazrat_Sultan_Bahoo_artical3
جھنگ (یواین پی) جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام 16جنوری 2016 بروز ہفتہ شفقت شہید گراؤنڈ میں (چرچی گراؤنڈ) میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم و حق باہو ؒ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت جانشین سلطان الفقر سلطان محمد علی کریں گے ۔ متذکرہ کانفرنس میں ملک بھر سے علما کرائم ، مشائخ عظام ، مریدین ، عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ اصلاحی جماعت کا مقصد قرآن مجید اور حدیث مبارکہ کی روشنی میں اولیائے کاملین کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانا ہے۔ حرص و ہوس اور مادیت پرستی نے اشرف المخلوقات کو اپنے مقام سے بے خبر کردیا ہے اور وہ اپنی ذات اور اپنے مقام انسانی سے بے خبری کے نتائج آج منافقت ، عصمت دری ، قتل و غارت اور دیگر کئی طرح سے انسانی تذلیل کی صورت میں ہمارے سامنے آئے ہیں۔ ان تمام مشکلات و مسائل کا حل عالم انسانیت کو قرآن و سنت نے عطا کردیا ہے ۔ جھنگ کے ترجمان میاں ریاض حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ کانفرنس کا آغاز ایک بجے دوپہر ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog