اوپن یونیورسٹی آٹھ شعبوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے داخلے یکم فروری سے شروع کرے گی

Published on January 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

3....
اسلام آباد(یواین پی)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آٹھ پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع کررہی ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ٗ بینکنگ اینڈ فنانس ٗ ہاسپیٹل مینجمنٹ ٗ ہوٹل مینجمنٹ ٗ ہیومین ریسورس مینجمنٹ ٗ آئی ٹی مینجمنٹ ٗ مارکیٹنگ مینجمنٹ اور ٹورازم مینجمنٹ شامل ہیں۔ داخلوں کے بارے میں ہر قسم کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔مارچ ہوگی ۔یکم فروری سے شروع ہونے والے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے داخلوں میں پانچ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے داخلے بھی ہورہے ہیں۔ ان میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ تدریس انگریزی بطور غیر ملکی زبان کمپیوٹر سائنس )آن لائن( اور ارلی چائیلڈ ایجوکیشن شامل ہیں۔ نئے سمسٹر میں ایم ایس/ایم فل کی بنیاد پر پی ایچ ڈی پروگرامز میں فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ خصوصی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن ٗ ایگریکلچرل ایکسٹنشن ٗ فزکس ٗ شماریات ٗ کیمسٹری اور تاریخ کے داخلے شامل ہیں۔ سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں میں ایم ایس/ایم فل/ایم ایس سی )آنرز(ٗ ایم ایس سی ٗ ایم کام ٗ ایم اے ٗ ایم ایڈ ٗ ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں عربیک ٹیچر ٹریننگ کورس اور سی ٹی ٗ انٹرمیڈیٹ ٗ میٹرک ٗ درس نظامی ٗ سرٹیفکیٹ کورس آف انوائرمینٹل ڈیزائن ٗ چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسسز ٗ زرعی کورسسز اور ٹیکنیکل کورسسز ٗ اوپن ٹیک کورسسزاور شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes