سینیٹ اجلاس میں سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا

Published on January 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

222
بھارتی اداکارہ کو سورہ عصر آتی ہے جبکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو زبانی یاد نہیں
اسلام آباد(یواین پی)سینیٹ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر بحث کے دوران سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا، حافظ حمد اللہ کہتے ہیں بھارتی اداکارہ کو سورہ عصر آتی ہے جبکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو زبانی یاد نہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اْس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اداکارہ سشمیتا سین پر مکالمہ بازی شروع ہو گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر بحث کے دوران حافظ حمد اللہ بولے سشمیتا سین کو تو سورہ عصر آتی ہے لیکن ہمارے کئی ارکان پارلیمنٹ کو یہ سورہ زبانی یاد نہیں۔ اس پر چیئرمین سینیٹ بولے بغیر نہ رہ سکے، کہنے لگے اس کا مطلب ہے کہ وہ بھارتی اداکاروں کو دیکھتے رہتے ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے جواب دیا صرف دیکھتے نہیں، اْنہیں سنتے ہیں اور سیکھتے بھی ہیں۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ حد ہے کہ کونسل کی سفارشات کو تو پڑھا ہی نہیں جاتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog