پاکستان دنیا کا ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک

Published on January 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

444
فیصل آباد(یواین پی) پاکستان دنیا کا ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور پنجاب میں ترشاوہ پھلوں کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد حصہ پیدا ہوتا ہے۔ ترشاوہ پھلوں کی مجموعی پیداوار کا صرف 9 سے 10 فیصد برآمد کیا جاتا ہے کیونکہ ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو عدم آگاہی کے باعث پھل کو یا تو سیزن کے شروع میں توڑ لیا جا تا ہے جب پھل پوری طرح تیار نہیں ہوتا۔میڈیا کو زرعی ماہرین نے بتایا کہ کچا پھل توڑنے سے پھل کی فعلیاتی پختگی اور تجارتی پختگی دونوں متاثر ہوتی ہیں نیز پھل جسامت میں کم رہ جاتا ہے اور بیرونی دلکشی و جاذبیت سے محروم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کر پاتا۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ ترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑنے کے بعد پھلوں کو ایک چٹائی پر یا فیکٹری میں کنوئر بیلٹ پر چھانٹا جاتا ہے اور سارے پھلوں کو مختلف گروہوں یا گریڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پھلوں کی درجہ بندی کے دوران پھل کے سائز، بیماری سے پاک اور جلد کی رنگت کو محلوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے معیار کے مطابق پھلوں کو تین گریڈز لاثانی، اول اور دوم درجہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ گریڈنگ کے بعد پھلوں کی پیکنگ کا عمل انتہائی اہم ہے۔ ترشاوہ پھلوں کے باغبان ان پھلوں کو جاذب نظر اور معیاری پیکنگ کیلئے پھلوں کو الگ الگ پیک کر کے ایک کارٹن میں رکھیں۔ اچھی پیکنگ سے مارکیٹ میں نہ صرف بہتر دام ملتے ہیں بلکہ ان پھلوں کی عمر میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes