تھر کے قحط سے مزید پانچ ’’کلیاں‘‘ مرجھا گئیں

Published on January 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

555
مٹھی(یواین پی)غذائی قلت اور بھوک کے باعث تھر میں مزید پانچ بچے انتقال کرگئے، گزشتہ تیرہ دنوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد38 تک جا پہنچی ہے۔مائی بھاگی کے دیس میں موت کا رقص جاری ہے، جو کم سن کلیوں کو مرجھانے میں دن رات ایک کر رہی ہے، تھر کی فضاؤں میں جیسے کوئی موت بس چکی ہے، صحرائے تھرپاکر کی غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تو جاری ہے ساتھ ہی ساتھ حکمرانوں کی بے حسی اور لا پرواہی عروج پر ہے۔گزشتہ روز بھی تھر پارکر میں بھوک اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مزید پانچ بچے دم توڑ گئے، چھاچھرو کے گاؤں ستی ڈیرہ میں ایک ماہ کا قاسم اور بائیس روز کی شکیلہ بھوک سے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ مٹھی میں بھی ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تھرپارکر میں تیرہ روز کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题