لاہور(یواین پی)وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف پنجاب میں شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جیش محمد اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیر ا تنگ کر دیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیموں اور شدت پسندوں کو فنڈنگ اور سرپرستی کرنے والوں کا کھوج لگایا جا رہا ہے۔