سانحہ ماڈل ٹاؤن‘عوامی تحریک کے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Published on January 16, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 514) No Comments
عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ، بشیر احمد ایڈووکیٹ
لاہور(یوا ین پی)عوامی تحریک نے سانحے ماڈل ٹاؤن میں اپنے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ عوامی تحریک نے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔جس میں یہ اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے اور ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئیں جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ ایک وقوعہ کا نہ تو دو چالان پیش کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل ہوسکتاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں عائد فرد جرم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 103
Related
WordPress主题