پاکستان سعودی عرب کے دفاع کا ضامن نہیں بن سکتا،قمر الزمان کائرہ

Published on January 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

3
اسلام آباد(یو این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں پاکستان سعودی عرب کے دفاع کا ضامن نہیں بن سکتا۔پروگرام روبرو ود شوکت پراچہ میں اظہار خیال کرتے ہوے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرانے میں پاکستان کو اپنا کرادا ادا کرنا چاہیے لیکن ملک کے مفادات ذات سے زیادہ ہونے چاہیں۔ چونتیس ممالک کا جو اتحاد بن رہا ہے اس پر بھی تحفظات ہیں حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے کو بھی دور کریں۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اس وقت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاہم پاکستان سعودی عرب کے دفاع کا ضامن نہیں بن سکتا۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے ایم کیو ایم کے رہنما آصف حسنین نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کیا دونوں ممالک پاکستان کی ثالثی کو قبول بھی کریں گے یا نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes