حضرت خواجہ غلام فرید کے سہ روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع

Published on January 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

44
 راجن پور(یو این پی)راجن پور میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے سہ روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئیں، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔راجن پور کے علاقہ کوٹ مٹھن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعا سے کیا گیا۔دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا،عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پنجاب اور سندھ بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر اور رہائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ضلعی حکومت کی جانب سے عرس کے تیسرے روز عام تعطیل کردی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme