بھٹہ مالکان چائلڈ لیبر کے حوالہ سے جاری کردہ آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ناصر جمال ہوتیانہ

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ بھٹہ مالکان چائلڈ لیبر کے حوالہ سے جاری کردہ آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور بچوں سے مشقت لینے سے اجتناب کریں یہ بات انہو ں نے پنجاب حکومت کی طرف سے بھٹہ خشت پرانسداد چائلڈ لیبر کے حوالہ سے جاری کردہ آرڈیننس کے بارے میں بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع اور تحصیل سطح کی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جو بھٹہ خشت پر اچانک چھاپے ماریں گی اگر کسی بھٹہ خشت پر بچوں سے مشقت لینا ثابت ہوگئی تو بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے نہ صرف اسے گرفتار کر لیا جائیگا بلکہ بھٹہ کو بھی سیل کر دیا جائیگا انہوں نے ڈی او لیبر ہ کو ہدایت کی وہ ضلع بھر میں کام کرنے والے بھٹہ خشت کی فہرست تیار کر کے فراہم کریں اور تمام بھٹہ مالکان کو اس حکومتی آرڈیننس کے بارے میں آگاہ کردیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme